ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرجیکل اسٹرائک :ہماراکام صرف ہدف کو پورا کرناہے،تعدادحکومت بتائے گی:ایئر چیف مارشل دھنوا

سرجیکل اسٹرائک :ہماراکام صرف ہدف کو پورا کرناہے،تعدادحکومت بتائے گی:ایئر چیف مارشل دھنوا

Mon, 04 Mar 2019 23:48:54    S.O. News Service

نئی دہلی،4مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) 27 فروری کی صبح پاکستان کی جانب سے ایف 16 فائٹر پلین سے حملہ کرنے کی کوشش پر ہندوستانی فضائیہ نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے بعد سے پاکستان کی پول کھل گئی ہے،ہم نے ان کے طیارہ کو مار گرایا اور اس ثبوت بھی دکھائے ہیں۔ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی بنیادی ایئر چیف مارشل دھنوا نے کہاکہ میں نہیں جانتا، امریکہ اور پاکستان کے درمیان کیا معاہدہ ہے،اگر معاہدہ یہ ہے کہ وہ اس کا (ایف 16 کو) استعمال حملے کے لئے نہیں کریں گے، تو مجھے لگتا ہے، انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ دھنوا نے کہاکہ ہمیں ہمارے علاقے میں AMRAAM میزائل کے ٹکڑے ملے، جو ہم نے دکھائے تھے، تو ظاہر ہے، میرے خیال میں انہوں نے (پاکستان نے) اس جنگ میں ایک ایف16 طیارہ کھو دیا ہے، سوبیشک وہ ہمارے خلاف اس طیارے استعمال کرتے رہے ہیں۔فضائیہ سربراہ دھنوا نے پیر کو کہا کہ فضائیہ مرنے والوں کی گنتی نہیں کرتی اور بالاکوٹ دہشت گردانہ کیمپ پر فضائی حملے میں ہلاک افراد کی تعداد کی معلومات حکومت دے گی۔وہیں بی ایس دھنوا نے ہندوستان۔پاکستان سرحد پر موجودہ حالات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ آپریشن اب بھی جاری ہے، میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔مرنے والوں کی تعداد ہدف ٹھکانے میں موجود لوگوں کی تعداد پر منحصر ہے۔پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سب سے بڑے کیمپ پر 26 فروری کوہندوستان کی طرف سے کئے گئے فضائی حملے کے بعد پہلی بار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ رافیل لڑاکا طیارے کو ستمبر تک ہندوستان کے اسلحہ کے ذخائر میں آ جانا چاہئے۔دھنوا نے کہا کہ جب دشمن حملہ کرتا ہے تو جواب دینے کے لئے ہر موجود طیارے کا استعمال کیا جاتا ہے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستانی طیارے کا مقابلہ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا مگ21 طیارہ جدید ہتھیار نظام سے لیس ایک اعلی درجے کا طیارہ تھا۔ونگ کمانڈر ابھینندن کا ذکر کرتے ہوئے دھنوا نے کہا کہ وہ سیاست پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے لیکن افسر کی وطن واپسی سے خوش ہیں۔غور طلب ہے کہ پاکستانی فوج نے 27 فروری کو ابھینندن کو تب حراست میں لے لیا تھا جب پاکستان کے ایف 16 طیارے کو مار گرانے کے بعد ان کا مگ 21 بھی گر پڑا اور وہ پیراشوٹ کے ذریعے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں اتر گئے تھے۔ آپریشن بالاکوٹ میں کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے ؟اس سوال پر ایئر فورس سربراہ دھنوا نے کہا ہے کہ ہماراہدف ہوتاہے ، ٹارگٹ ہٹ ہوا یا نہیں، کتنے مرے ہم اس کو شمار نہیں کرتے۔دھنوا نے کہاکہ ہدف کے بارے میں سیکرٹری خارجہ نے اپنے بیان میں تفصیل سے بتایا تھا،اگر ہم کسی ہدف پر نشانہ لگانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، تو ہم اسے نشانہ بناتے ہیں، ورنہ کیوں انہوں نے (پاکستان کے وزیر اعظم نے) جواب دیا ہوتا،اگر ہم نے جنگل میں بم گرائے ہوتے تو وہ کیوں جواب دیتے۔


Share: